کوہستان وڈیواسکینڈل تہرے قتل کے7ملزم جیل روانہ

ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا،عدالت میں منکر ہو گئے، سپرنٹنڈنٹ پولیس

ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا،عدالت میں منکر ہو گئے، سپرنٹنڈنٹ پولیس

کوہستان ویڈیو سکینڈل تہرے قتل میں نامزداقدام جرم کے ساتوںملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

گذشتہ روز سینئر سول جج ،اعلیٰ علاقہ قاضی علی گوہر کی عدالت میں کوہستان پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ساتوںملزمان کو پیش کیا، اس سے قبل ان ساتوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر کمیلہ پولیس کے حوالہ کیا گیا تھا، سپرنٹنڈنٹ کوہستان پولیس اکبر علی کے مطابق ساتوں ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیاتھا ،مگر عدالت کے رو برو منکر ہوگئے، عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔




سب جیل داسو میں پہلے ہی اعانت جرم کے دیگر پانچ ملزمان موجود ہیں، اسی طرح اس تہرے قتل کے تمام بارہ ملزمان پابند سلاسل ہوگئے ہیں۔ جیل جانیوالے 302کے مجرمان میں شمس الدین ولد محمد بصیر مختصر ولد سکندر ،اول خان ، جن تاثیر ولد حجم خان، طاوس ولد بلاء ، بتول اور منشی شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story