لاہورمیں کارروائی کے دوران گرفتار خاتون نورین حیدرآباد کی رہائشی نکلی

شناختی کارڈ پر لڑکی کا نام نورین لغاری درج ہے جو کہ حیدرآباد کی رہائشی ہے

شناختی کارڈ پر لڑکی کا نام نورین لغاری درج ہے جو کہ حیدرآباد کی رہائشی اور اس کا والد ایک یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت طارق کے نام سے ہوگئی جو علاقہ مناواں کا رہائشی تھا جبکہ کارروائی کے دوران گرفتار خاتون نورین حیدر آباد کی رہائشی نکلی۔

جمعہ کی رات کو سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 2 ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جھڑپ کے دوران 2 افسروں سمیت 4 جوان بھی زخمی ہوئے تھے۔


سی ٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس اور4 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے مکان سے حساس اداروں کو لڑکی اور اس کے والد کے شناختی کارڈز کی کاپیاں ملی ہیں، شناختی کارڈ پر لڑکی کا نام نورین لغاری درج ہے جو کہ حیدرآباد کی رہائشی اور اس کا والد جامشورویونیورسٹی میں پروفیسرہے۔ پولیس مکان مالک حفیظ، پراپرٹی ڈیلر ایوب سمیت دیگر 4 افراد سے بھی تفتیش کررہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے لاہور میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا اور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔

Load Next Story