بالی ووڈ دنیا بھر سے آئیڈیاز چرانے میں پہلے نمبر پر

کہانیاں، ایکشن سین، میوزک اورفیشن کے اسٹائل چرانا بھارتی انڈسٹری کا ’’خاصا ‘‘ بن چکا

کہانیاں، ایکشن سین، میوزک اورفیشن کے اسٹائل چرانا بھارتی انڈسٹری کا ’’خاصا ‘‘ بن چکا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
بالی وڈ کے معروف فنکار، ہدایتکار، کوریوگرافر، پلے بیک سنگرز کے ساتھ ساتھ بھارتی چینلزکے ڈراموں اورپروگراموں سے وابستہ فنکار اورکامیڈینز دنیا بھر سے آئیڈیاز چوری کرنے میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا اپنے پروگراموں اورفنکاروں کی '' تخلیقی قابلیت '' پر کچھ نہیں بولتا۔ بولتا ہے توبس '' ہمارا بھارت مہان '' اوریہ بات کہتے ہوئے انہیں بالکل بھی شرم نہیں آتی۔ بھارتی میڈیا یہ بھی نہیں بتاتا کہ بھارت میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے لوگ کس '' ذہانت '' سے چوری کرتے ہیں اورچوروں کی فہرست میں کون کون ''مہان فنکاراورتکنیک کار'' شامل ہے۔ فلموں کی کہانیاں، ایکشن سین، میوزک اورفیشن کے نت نئے انداز کی نقل کرنا اب بالی وڈ اوربھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ''خاصا '' بن چکاہے۔


ادھر پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک کے پروگرام ، فلموں و ڈراموںکی کہانیاں اور میوزک سمیت چوری اورنقل کرنے میں اب انڈیا کاکوئی ثانی نہیں رہا۔ اچھا پروگرام دنیا کے کسی بھی پروگرام میں پیش کیا جائے، وہ کچھ ہی عرصہ بعد ہمیں کسی نہ کسی بھارتی چینل پردکھائی دے گا۔

علاوہ ازیں سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی سٹیج ڈراموں اورٹی وی ڈراموں کی کہانیاں، سیچویشن اورڈائیلاگ کاپی کرنے میں بھارت پہلی پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔

 
Load Next Story