وزیراعظم کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
پرویزاشرف وزیراعظم پاکستان کے حلف اورآئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے
وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف کو نا اہل قراردینے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست ڈاکٹر عمران لیاقت حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ راجا پرویز اشرف نے رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ آئین کے آرٹیکل 63(1)(g) کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انھوں نے موقف اختیارکیا کہ کسی منتخب رہنما کی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے نااہلی کے لیے گرفتاری یا سزا ضروری نہیں۔
اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی جو حلف اٹھایا جاتا ہے اس میں پاکستان کی بقا اور سالمیت کی پاسبانی کا عہد کیا جاتا ہے، اس کے برعکس راجا پرویز اشرف کا سیاسی عمل رینٹل پاورکیس سے جڑا ہوا ہے اور وہ آئین کے آرٹیکل 63(1)(g) کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس لیے بنیادی طور پر انکی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر عمران لیاقت حسین ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ معزز عدالت فوری طور پر مفاد عدل کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین پاکستان کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت راجا پرویز اشرف کوقومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قراردے۔