حج کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سے شروع ہو گا
سرکار ی حج اسکیم کے تحت 1لاکھ 7ہزار 526عازمین کے لیے قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی، وزات مذہبی امور
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سے شروع ہوگا جو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سے شروع ہوگا جو 26 اپریل تک جاری رہے گا، درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک کی مخصوص برانچوں پر وصول کی جائیں گی جب کہ زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، بینک آف پنجاب، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی مختلف برانچوں پر بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : 7 سال سے پہلے دوسرے حج پر پابندی لگادی گئی
وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور سکھر کے عازمین امسال 2 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرائیں گے جب کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے عازمین حج کے لئے 2لاکھ 80 ہزار روپے جمع کرائیں گے تاہم قربانی کے 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کے علاوہ جمع کرانا ہوں گے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کے لیے قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی۔