بھارت مظالم سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی دبا نہیں سکتا نوازشریف
کشمیرایسی جنت ہے جس کے باسیوں کوقسمت کا فیصلہ کرنے سے محروم رکھا گیا، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پرامن شہریوں پر فوجی طاقت کے استعمال سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جاسکتی۔
وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیرایسی جنت ہے جس کے باسیوں کو قسمت کا فیصلہ کرنے سے محروم رکھا گیا، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ڈھونگ انتخابات میں حصہ لینے سے انکارکرنے والوں پر فوج کشی کی گئی جب کہ پرامن شہریوں پر فوجی طاقت کے استعمال سے آزادی کی خواہش ختم نہیں کی جا سکتی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے 8 کشمیری شہید
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد اور لگن ناقابل واپسی ہے، کشمیری عوام کیلئے دکھ کی اس گھڑی میں آزادی کی امید ہے، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کو رکوائے اور انہیں حق خود ارادیت دلوایا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کا نوجوان کو گاڑی کے آگے باندھ کرگشت