غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان

سی پیک پاکستان و بلوچستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور ہم اس پرکسی کو چھری پھیرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ثنااللہ زہری

ملک سے باہر بیٹھے ہوئے چند لوگ ہمارے بچوں کو ورغلا کر انہیں تعلیم اور شعور سے دور کرر ہےہیں، ثنااللہ زہری ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں جب کہ غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیں گے۔

بلوچستان کے علاقے انجیرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور ہم اس شہ رگ پر کسی کو چھری پھیرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: خودکش حملے نیٹو نہیں روک سکی تو ہم کیسے روکیں

ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام اور فورسز کے تعاون سے امن قائم ہوچکا ہے جب کہ ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھے ہوئے چند لوگ ہمارے بچوں کو ورغلا کر انہیں تعلیم اور شعور سے دور کرر ہےہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی نرالی منطق
Load Next Story