زیتون کا تیل ذیابیطس اوردل کے امراض کے لیے انتہائی مفید
زہتون کا استعمال ذیابیطس اور امراضِ قلب سے بچاؤ اور طویل و صحت مند زندگی كے لئے مددگار ثابت ہوسكتا ہے
ISLAMABAD:
زیتون كا تیل اورخشک میوہ جات كا استعمال ذیابیطس اور امراضِ قلب سے بچاؤ اور صحت مند زندگی كے لئے مددگار ثابت ہوسكتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ كے ماہرین صحت كا كہنا ہے كہ زیتون كا تیل اور خشک میوہ جات كا استعمال ذیابیطس اور امراضِ قلب سے بچاؤ اور طویل و صحت مند زندگی كے لئے مددگار ثابت ہوسكتا ہے۔ یونیورسٹی آف جنیوا كے ماہرین نے زیتون سے بنی غذاؤں كو تجربہ گاہ میں بعض كیڑوں پر آزمایا جس سے ان كی زندگی میں اضافہ نوٹ كیا گیا لیكن ماہرین كا خیال ہے كہ تھوڑا موٹا ہونے كے باوجود بھی اس سے وابستہ امراض مثلاً ذیابیطس اور امراضِ قلب كا خطرہ نہیں بڑھے گا ۔
اس سے قبل انسانوں پر بھی ان اجزا كا تجزیہ كیا جاچكا ہے جس كے امراض دل اور شوگر پر بہتر اثرات نوٹ كئے جا چكے ہیں۔ ماہرین كا كہنا ہے كہ ان غذاؤں میں اینٹی آكسیڈنٹ موجود ہیں جو سوزش اور اس سے وابستہ دیگر امراض كم كرتے ہیں تاہم ماہرین نے ان اشیا كے بے دریغ استعمال سے منع كیا ہے اور اس میں اعتدال كا رویہ اپنانے كا مشورہ دیا ہے۔