سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں آج سے لی جائیں گی

26 اپریل تک نامزد بینکوں کی برانچیں ایک لاکھ 7526 درخواستیں وصول کریں گی

کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اور ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواست گزار اپنی حج درخواستیں 26 اپریل تک وزارت مذہبی امورکے نامزد کردہ حبیب بینک، یوبی ایل، نیشنل بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، الفلاح بینک، میزان بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک کی برانچوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ 28اپریل کو قرعہ اندازی ہوگی۔


بعدازاں کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اور ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جبکہ کامیاب عازمین کیلیے حج قرعہ اندازی کے نتائج وزارت کی ویب سائٹوں www.mora.gov.pk اور www.hajjinfo.org پر دستیاب ہوں گے، کراچی سکھر اور کوئٹہ سے حج اخراجات بغیر قربانی270000 جبکہ بمع قربانی 283050 ہوں گے۔

وزارت مذہبی امورنے پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند عازمین سے کہاہے کہ وہ صرف وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج کوٹا برائے 2017 کے منظور شدہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے بکنگ کرائیں جس کی تفصیل وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پردی جائیگی۔

واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 7526عازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ 71684 عازمین پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
Load Next Story