خالصہ تحریک کے بانی نے پاکستان ’’زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا دیا

35برس سے جلاوطن ہوں، میرے آباؤاجداد کا تعلق پاکستان سے ہے، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو

پاکستانی میڈیا بھارت کو ننگا کرے، انہیں سبق سکھانے کیلیے کلبوشن کوپھانسی دی جائے۔ فوٹو: فائل

خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اسے سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔

منموہن سنگھ نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان منصورعلی خان سے گفتگومیں کہا کہ ذات پات نے برصغیر کا بیڑا غرق کیا جبکہ وہاں مسلمانوں، سکھوں اورمسیحیوں کو مارا جارہا ہے۔ بی جے پی، کانگرس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔ امیتابھ بچن اورجیابچن پارلیمنٹ میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں، یہ اقلیتوں کومعاف نہیں کرتے، انھوں نے سکھوں کے قتل عام کومعمولی قراردیا۔


منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارت کوننگا کرے، وہ کشمیرکی بات ضرور کرتا ہے مگر ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور تامل ناڈو وغیرہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں، ان پر مظالم کی خبر باہر نہیں نکلتی۔ میں 35 برس سے جلاوطن ہوں، میرے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے، 82ء میں 'زندہ یامردہ' میرے سرکی قیمت رکھی گئی، میری بیوی کو8برس گھرمیں نظر بند رکھا گیا، جہاں وہ بیماری سے مرگئی، میرے 3 بھائی جان بچانے کیلیے امریکا چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کادائیں ہاتھ اجیت دوول یہاں5 سال جاسوسی کرکے نکل گیا مگرکلبھوشن پکڑا گیا۔

منموہن نے بتایا کہ انھوں نے 2007ء میں ایک دستاویزی فلم Under the shadow of Indian democracy بنائی جس میں گجرات میں بھارتی ظلم وستم بھی دکھائے گئے جواقوام متحدہ میں دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس بھارت نے کرایا، انھیں سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔ میرے آباؤ اجداد پاکستان سے ہیں۔ علاوہ ازیں انٹرویو کے اختتام پر منموہن سنگھ نے پاکستان اورخالصتان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
Load Next Story