چمڑا انڈسٹری کو فراہمی آب کیلیے لائن بچھانے کا کام شروع

گورنر نے اسپیشل فنڈ سے3.84کروڑ روپے واٹر بورڈ کو فراہم کردیے،کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

گورنر نے اسپیشل فنڈ سے3.84کروڑ روپے واٹر بورڈ کو فراہم کردیے،کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت: فوٹو ایکسپریس

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع لیدر انڈسٹری کے کارخانوں کو پانی فراہم کرنے کیلیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو لائن بچھانے کیلیے اپنے اسپیشل فنڈ سے 3.84کروڑ روپے فراہم کردیے،


اس لائن کو بچھانے کا فیصلہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور پاکستان ٹینری ایسوسی ایشن (سندھ زون) کے ایک وفد جس کی قیادت چیئرمین خورشید احمد کررہے تھے کے درمیان گورنر ہائوس میں ایک ملاقات میں کیا گیا، ملاقات میں کمشنر کراچی روشن علی شیخ، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید، میونسپل کمشنر متانت علی خان اور منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید بھی موجود تھے
Load Next Story