دیس بدیس کے کھانے
اب بنائیں اپنے من پسند کھانے۔
ناریل دال
اجزا: چنے کی دال: آدھا کلو (اُبال لیں)، کدوکش کیا ہوا ناریل: سو گرام، لہسن ادرک ( کتری ہوئی): ایک کھانے کا چمچہ، ٹماٹر: تین سے چار عدد ( قتلے کرلیں)، ہلدی کا سفوف: ایک چائے کا چمچہ، کُٹی ہوئی مرچ: ایک کھانے کا چمچہ، کُٹی ہوئی سیاہ مرچ: ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالا ( پسا ہوا): ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچ: تین سے چار، تیل: دو کھانے کے چمچے، نمک: حسب ذائقہ، بگھار کے لیے: زیرہ: ایک چائے کا چمچہ، کڑھی پتّا: تین سے چار، تیل: آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ:
برتن میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن اور ادرک فرائی کرلیں۔ پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر اتنا تلیں کہ ٹماٹر نرم ہوجائیں۔ اب اُبلی ہوئی دال شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر ہلدی، سرخ اور سیاہ مرچ، اور نمک ڈال کر یک جان کرلیں۔ اب مناسب مقدار میں پانی ڈال کر پکائیں۔ کچھ دیر کے بعد اس میں ناریل شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ آخر میں ہری مرچ ڈال دیں اور چند منٹ تک چمچہ چلانے کے بعد پیالے یا ٹرے وغیرہ میں نکال لیں۔ اوپر سے گرم مسالا چھڑک دیں۔
بگھار لگانے کے لیے زیرہ اور کڑھی پتّے تیل میں چند منٹ تک گرم کریں اور ناریل دال پر ڈال کر یہ منفرد پکوان کھانے کے لیے پیش کریں۔
لیمن چکن
اجزا: خشک چیری: ایک کھانے کا چمچہ، سویا سوس: ایک کھانے کا چمچہ، نمک: نصف چائے کا چمچہ، مرغ کے سینے کا گوشت: ڈیڑھ کلو( ہڈی الگ کرکے سینے کے دو ٹکڑے کرالیں)، انڈے : دو عدد ( پھینٹ لیں)، نشاستہ یا شوربا گاڑھا کرنے والا میدہ : ایک چوتھائی کپ، بیکنگ پاؤڈر: نصف چائے کا چمچہ، خوردنی تیل: دو کپ
دوسرے مرحلے کے اجزا: مرغ کی یخنی: ایک کپ، شکر: ایک تہائی کپ، نشاستہ: ایک چائے کا چمچہ، لیموں کا رس( لیمن جوس): ایک چائے کا چمچہ، نمک: ایک چائے کا چمچہ، خوردنی تیل: دو کھانے کے چمچے، لیموں: ایک عدد ( قتلے کرلیں)
بنانے کا طریقہ:
ابتدائی تین اجزا کو پلاسٹک کی بڑی تھیلی ڈالیں جس کا منھ بہ آسانی بند ہوسکتا ہو( یہ تھیلیاں بازار میں عام مل جاتی ہیں اور زپ لاک بیگ کہلاتی ہیں ) ۔ اب اس میں مرغ کا گوشت شامل کرکے منھ بند کریں اور پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
ایک بڑے پیالے میں پھینٹے ہوئے انڈے،چوتھائی کپ نشاستہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر چمچے کی مدد سے یک جان کرلیں۔ اب فریج میں رکھی ہوئی تھیلی باہر نکالیںاور اس میں سے گوشت کے تمام ٹکڑے نکال کر اس آمیزے میں اچھی طرح ڈبوئیں۔
ایک بڑے فرائی پان میں دو کپ تیل ڈال کر گرم کریں۔ گوشت کے ٹکڑے درمیانی سے تیز آنچ پر تل لیں۔کاغذی تولیے پر رکھ کر انھیں خشک کرلیں۔ بعدازاںگوشت کے بڑے پارچوں کو ڈیڑھ انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر پلیٹ میں سجادیں۔
اب مرغ کی یخنی میں شکر، نشاستہ، لیموں اور نمک ملا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ اب نان اسٹکی برتن میں دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر چولھا تیز یا درمیانی آنچ پر کردیں۔ تیل گرم ہوجائے تو اس میں لیموں کے قتلے ڈال کر تیس سیکنڈ تک فرائی کریں۔ بعدازاں مرغ کی یخنی والا آمیزہ شامل کر مزید چند منٹ تک تلیں حتی کہ شوربہ گاڑھا اور شفاف ہوجائے۔ یہ شوربہ گوشت کے ٹکڑوں پر انڈیل دیں۔ مزیدار چکن لیمن تیار ہے۔
کُرکُری بھنڈی
اجزا: بھنڈی: ڈیڑھ پاؤ ( دھو کر کپڑے سے پونچھ لیں)، بیسن: دو کھانے کے چمچے، چاول کا آٹا: ایک کھانے کا چمچہ، اجوائن: ایک تہائی چائے کا چمچہ، ہلدی کا سفوف: ایک تہائی چائے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ: نصف چائے کا چمچہ، آمچور کا سفوف: نصف چائے کا چمچہ، پسا ہوا زیرہ: ایک تہائی چائے کا چمچہ، نمک: حسب ذائقہ، تیل: حسب ضرورت، فرائی کرنے کے لیے
بنانے کا طریقہ: بھنڈیوں کو کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں، اور ان کے باریک اور پتلے پتلے ٹکڑے کرلیں۔ اب ان ٹکڑوں میں اجوائن، ہلدی، آمچور( آمچور نہ ہو تو آدھے لیموں کا رس شامل کرلیں)، سرخ مرچ، زیرہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب فرائی پان میں تیل گرم کرلیں۔ آنچ تیز کردیں اور تھوڑی تھوڑی مقدار میں بھنڈیاں ڈالتے جائیں۔رنگ تبدیل ہونے لگے تو آنچ دھیمی کردیں۔ ہر بار تین سے چار منٹ میں بھنڈیاں تیار ہوجائیں گی۔