پنجاب میں رینجرزکے اختیارات میں وقت سے پہلے توسیع کرنے کا فیصلہ

سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا، رانا ثنااللہ

سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا، رانا ثنااللہ: فوٹو : فائل

KARACHI:
وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سندھ کی طرح رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور وقت سے پہلے ہی رینجرز کوتمام اختیارات دے دیئے جائیں گے۔

حکومت پنجاب نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں پنجاب رینجرز نے سی ٹی ڈی، اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ حصہ لیا آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والے جوائنٹ آپریشنز میں بہت سی کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں، اور وہ دن دور نہیں جب پنجاب امن کا گہوارہ بن جائے گا اور حالات مستحکم ہوں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں 10 دہشت گرد ہلاک، 250 شر پسند گرفتار

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رینجرز کے پاس زیادہ اختیارات ہیں 22 فروری کو رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور اب بھی پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع 22 اپریل سے پہلے ہی کردی جائے گی اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور اس حوالے سے کوئی ابہام پیدا نہیں کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب رینجرز نے ''را'' سے تعلق کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا
Load Next Story