ویمنز ورلڈ کپ پاکستان کے میچز کا مقام ممبئی سے تبدیل کرکے’’کوٹک‘‘ کردیا گیا

پاکستان 31 جنوری کو آسڑیلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر کوٹک میں کھیلے گا ۔

پاکستان 31 جنوری کو آسڑیلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر کوٹک میں کھیلے گا ، فوٹو : وکی پیڈیا

SUKKUR:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے میچز کا مقام ممبئی سے تبدیل کرکے کوٹک کردیا گیا،ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم 26جنوری کو بھارت روانہ ہوگی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ویمنز ورلڈ کپ کا بھارت میں انعقاد مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث بی سی سی آئی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی وجہ سے ایونٹ کو دو مقام پر کرانے پر غور کرتے ہوئے گروپ بی کے تمام میچ ریاست اڑیسہ کے شہر کوٹک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے تمام میچز ممبئی اور کوٹک میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستانی ٹیم 26 جنوری کو بھارت روانہ ہوگی جہاں قومی کرکٹ ٹیم31 جنوری کو آسڑیلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کوٹک میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی ذکااشرف نے آئی سی سی کو تجویز دی تھی کہ بھارت میں ویمنز ورلڈ کپ کے انعقاد میں مشکلات کے باعث ایونٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کردیا جائے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story