وزیراعظم کا تصفیہ کشمیر میں مدد کیلیے صدر ٹرمپ کی آمادگی کا خیرمقدم
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام سے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی آئے گی، نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اوربھارت کے درمیان اختلافات دورکرانے کے لیے صدر ٹرمپ کی آمادگی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی قومی سلامتی مشیر میک ماسٹر نے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ امور، خطے کی صورت حال، افغانستان میں امن اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے اعتدال پسند اور جمہوری ملک کی بنیاد رکھ رہے ہیں، عالمی برادری پاکستان میں معاشی ترقی کااعتراف کرتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت مظالم سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی دبا نہیں سکتا
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ نہ صرف مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری چاہتا ہے بلکہ خطے میں امن وسلامتی کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام بھی کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، افغان بحران کے حل کے لیے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اوربھارت کے درمیان اختلافات دور کرانے کے لیے صدر ٹرمپ کی آمادگی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اقدام سے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی آئے گی۔