گلوکاراورموسیقارعدنان سمیع نے اپنا نیا میوزک البم لانچ کر دیا
صوفی اور پنجابی گانے کمپوز کرنا ایک منفرد تجربہ رہا، عدنان سمیع
گلوکار اور موسیقارعدنان سمیع نے اپنا نیا البم"پریس پلے" لانچ کر دیا جس میں انہوں نے پہلی بار صوفی اور پنجابی گانوں کو بھی شامل کیا ہے۔
عدنان سمیع نے کہا کہ انہوں نے اپنے موسیقی کے کیرئیرمیں پہلی مرتبہ ایک صوفی اور ایک پنجابی گانا کمپوز کیا ہے جو ان کے لئے ایک منفرد تجربہ رہا۔ عدنان سمیع نے کہا کہ ان کے البم میں کچھ گانے رومینٹک موڈ اورکچھ گانوں کو سن کرلوگ ہلکی پھلکی تفریح محسوس کریں گے۔
عدنان سمیع نے کہا کہ البم کا نام پریس پلے رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ لوگ خود ہی اس البم کو سنیں اور اس کی انفرادیت کو سمجھیں۔ عدنان سمیع کا پچھلا البم "اک لڑکی دیوانی سی" 2009 میں ریلیز کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل ان کے 2 البمز "تیری قسم" اور "کسی دن" بھی مارکیٹ میں تہلکہ مچا چکے ہیں۔