امريكااور صوماليہ كے درميان 23 سال بعد سفارتی تعلقات بحال  

تعلقات کی بحالی مستقبل میں دونوں ممالک كو ايک دوسرے كے قريب لانے ميں مدد گار ثابت ہوگی، ہیلری کلنٹن

واضح رہے کہ امريكا نے صوماليہ ميں افريقی قومی حكومت كو 1991 كے بعد پہلی مرتبہ تسليم كيا ہے۔ فوٹو: فائل

امريكااور صوماليہ كے درميان 23 سال كے بعد سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہيں۔


امريكی وزير خارجہ ہيلری كلنٹن نے صومالیہ کے صدر حسن شيخ محمد سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے كہا كہ صوماليہ كے ساتھ امريكا كے سفارتی تعلقات كا نيا دور شروع ہوگيا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا سفر ابھی شروع ہوا ہے جو مستقبل میں دونوں ممالک كو ايک دوسرے كے قريب لانے ميں مدد گار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ امريكا نے صوماليہ ميں افريقی قومی حكومت كو 1991 كے بعد پہلی مرتبہ تسليم كيا ہے۔
Load Next Story