بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف جے یو آئی کا ہڑتال اورمظاہروں کا اعلان

بلوچستان میں گورنر راج عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے، مولانا محمد خان شیرانی

صوبے میں گورنر راج کے خلاف 25 جنوری کو شٹر ڈاؤن اور یکم فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔مولانا محمد خان شیرانی فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف ہڑتال اورمظاہروں کا اعلان کیا ہے۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نےکہا کہ صوبے میں گورنر راج کے خلاف 25 جنوری کو صوبے میں شٹر ڈاؤن اور یکم فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے اور اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مولانا شیرانی نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں لگایا جانے والا گورنر راج ختم کیا جائے ورنہ ہم بلوچستان میں ہونے والے تمام معاملات کے رازکھول دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story