امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگی شمالی کوریا

اگر امریکا حملے کا منصوبہ بنارہا ہے تو ہم اپنے دفاع میں پیشگی ایٹمی حملہ کردیں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریا عالمی پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائل تجربات کررہا ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی۔

برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹریو میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں، مذمتوں اور امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود میزائل تجربات جاری رکھے گا جو کہ ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے امریکا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی
شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہان سونگ نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی جب کہ اگر امریکا حملے کا منصوبہ بنارہا ہے تو شمالی کوریا اپنے دفاع میں پیشگی ایٹمی حملہ کردے گا۔




اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود بلیسٹک میزائل کا تجربہ

واضح رہے کہ عالمی اقتصادی اور میزائل تجربات پر پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہیں جب کہ امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار کا استعمال کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دوسری جانب شمالی کوریا متعدد بار امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دے چکا ہے۔



Load Next Story