رواں سال سلور اسکرین پر پرفارمنس کی دھاک بٹھائونگی سشمیتا
سب کچھ بتادیا تو پھر شائقین سینما گھروں میں کیا دیکھنے جائیں گے، اداکارہ
بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ فلموں میں پھر سے اپنے جلوے دکھانے آرہی ہوں، رواں سال سلور اسکرین پر اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھائوں گی۔
انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں منفرد انداز میں جلوہ گرہورہی ہوں۔ شائقین کو میرا نیا انداز بھی ضرور پسند آئے گا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں کی کامیابی کا یقین ہے۔ رواں سال میری فلمیں باکس آفس پر دھوم مچائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ میری فلموں میں واپسی پر شائقین کی جانب سے خیر مقدم کیا جارہا ہے اس سے ثابت ہوا کہ لوگ ابھی مجھے نہیں بھول سکے۔37 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ابھی بس اتنا ہی بتا سکتی ہوں اگر اس حوالے سے مزید تفصیل بتادی تو پھر لوگ سینماگھروں میں جاکر کیا دیکھیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اب پرستاروں سے دور نہیں ہونگی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی آخری فلم 2010 میں ''نوپرابلم'' ریلیز کی گئی تھی۔