گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے متعدد افراد زخمی
مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسروں کو الٹی ہوئی بوگیاں سے نکالا
KARACHI:
ایمن آباد میں جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ایمن آباد میں پشاورسے کوئٹہ جانے والی ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ گئیں، مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسروں کو الٹی ہوئی بوگیاں سے نکالا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریک ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بند ہوگیا ہے جس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹرین 15 منٹ لیٹ اوراس کی رفتار معمول سے زیادہ تھی، ٹریک پرگزشتہ 2 روز سے مرمت کا کام جاری تھا، حادثے سے پہلے بھی ایک ٹرین یہاں سے گزری تھی اور وہ بھی اسی مقام پر لہراتی ہوئی دیکھی گئی لیکن خودقسمتی سے وہ ٹرین حادثے سے محفوظ رہی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے حادثے کا شکار جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، ایمن آباد کے قریب ریل کی پٹڑی درست حالت میں تھی کیونکہ واقعے کے 50 منٹ پہلے تیز گام اسی مقام سے گزرتے ہوئے لاہورپہنچی تھی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، تفصیلی انکوائری میں حادثے کے اسباب کو سامنے لایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر ریلوے سعد رفیق نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے مسافروں کی فوری مدد کی جائے اور ٹریک جلد کلیئر کیا جائے تاکہ دیگر ٹرینوں کے مسافروں کو بھی مشکل پیش نہ آئے۔