پاکستان کا ملا برادر سمیت تمام طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر غور
پاکستان افغان حکومت سے رابطے میں ہے اور معاملات طے پاتے ہی تمام طالبان قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا، جلیل جیلانی
سیکرٹری خارجہ جلیل جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ملا برادر سمیت تمام طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر غور کر رہا ہے۔
ابو ظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل جیلانی نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت سے رابطے میں ہے اور معاملات طے پاتے ہی تمام طالبان قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملا برادر سمیت تمام طالبان کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2012 میں پاکستان اور افغان امن قونصل کے درمیان طالبان کو رہا کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد پاکستان اب تک 26 طالبان قیدیوں کو رہا کرچکا ہے۔