23 اشیا مہنگی ہونے کے باوجود افراط زر کی شرح میں کمی

ٹماٹر، انڈے،آلو، مرغی، پیاز، سرخ مرچ، دال ماش کے دام گرنے سے ایس پی آئی0.41 فیصد نیچے۔

23 اشیا کے دام برقرار،17 جنوری کو ختم ہفتے میں انفلیشن سال بہ سال7.31 فیصد بڑھا۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں گزشتہ ہفتے گندم آٹے سمیت 23 اشیا کے نرخ میں اضافے کے باوجود حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 0.41 فیصد کمی ہوئی۔

اس طرح گزشتہ 6 ہفتوں سے جاری انفلیشن ریٹ بڑھنے کاسلسلہ بالآخر رک گیا۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 17 جنوری 2013 کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس پی آئی کی سطح 191.01 نوٹ کی گئی جوایک ہفتے قبل یعنی 10جنوری کو191.79 اور ایک سال قبل یعنی 19جنوری2012 کو178ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 0.41فیصد کمی ہوئی مگر سال بہ سال 7.31 فیصد اضافہ ہوا۔




گزشتہ ہفتے کیلے3.68فیصد، جارجٹ 2.82فیصد، شرٹنگ 2.35 فیصد، دال مونگ1.39 فیصد، نمک لاہوری پساہوا (کھلا) 1.39 فیصد، گندم1.01 فیصد، دال چنا0.98 فیصد، انری سیور0.98 فیصد، دال مسور0.91فیصد، اری 6چاول 0.89 فیصد، ویجیٹیبل گھی (کھلا) 0.75 فیصد، بریڈ0.69 فیصد، ایل پی جی0.58 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.49 فیصد، جلانے کی لکڑی، 0.46 فیصد، لان 0.36 فیصد، پکانے کا تیل (ٹن)0.34 فیصد، چینی0.32 فیصد، لہسن 0.31 فیصد، گڑ0.20 فیصد، لانگ کلاتھ0.20 فیصد، بکرے کاگوشت0.12 فیصد اور آٹا0.09 فیصد مہنگا ہوگیا، گزشتہ ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر 17.24 فیصد، انڈے9.11 فیصد، آلو6.52 فیصد، زندہ مرغی 3.24 فیصد، پیاز 1.56 فیصد، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)0.49 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 0.26 فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔
Load Next Story