کپاس کی پیداوار 15جنوری تک 1 کروڑ 20 لاکھ گانٹھ رہی

گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیداوار 1 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 714بیلز رہی تھی۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیداوار 1 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 714بیلز رہی تھی۔ فوٹو : فائل

کپاس کی پیداوار 15 جنوری تک 6.29 فیصد کمی سے 1 کروڑ20 لاکھ 22 ہزار گانٹھیں رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیداوار 1 کروڑ 28 لاکھ 29 ہزار بیلز ریکارڈ کی گئی تھی۔


اس طرح رواں سال اب تک کپاس کی پیداوار 8 لاکھ 7 ہزار گانٹھیں کم رہی۔ پاکستان کاٹن جنزر ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے گزشتہ روز جاری 15 روزہ پیداواری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 15 جنوری تک 87 لاکھ85 ہزار980 گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی۔

جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں پیداوار 1 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 714بیلز رہی تھی، سندھ کی فیکٹریوں میں 15جنوری تک 32 لاکھ 96 ہزار 60 گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی جبکہ گزشتہ سال پیداوار 25 لاکھ 16 ہزار 905 بیلز رہی تھی، 15 جنوری تک ٹیکسٹائل سیکٹرنے 1کروڑ 2لاکھ 34 ہزار 608 گانٹھ روئی خریدی،2 لاکھ 586 گانٹھیں روئی برآمد کی گئی جبکہ 15 لاکھ 86 ہزار846 گانٹھ روئی کے غیر فروخت شدہ ذخائر جننگ فیکٹریوں میں موجود ہیں۔
Load Next Story