سونو نگم کی اذان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت

اذان کو نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر سے متعلق کہا تھا، بھارتی گلوکار

اذان کو نہیں بلکہ لاؤڈ اسپیکر سے متعلق کہا تھا، بھارتی گلوکار، فوٹو؛ فائل

بھارتی گلوکار سونونگم کو گزشتہ روز اذان سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد وضاحت دینا پڑ گئی۔

سونو نگم کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس پر ان کے مداحوں سمیت نامور فنکاروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کے بعد سونونگم کو وضاحت کرنا پڑگئی۔ معاملے کی سنگینی کو جانچتے ہوئے گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسپیکر سے متعلق کہا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہر صبح اذان کی آواز پر ہی اٹھتی ہوں، پوجا بھٹ




اپنی ٹوئٹ میں تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ آپ کی سوچ آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں جو میں نے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق دیا تھا کہ مساجد اور مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہونا چاہئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس

واضح رہے کہ سونونگم نے کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اور پتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔
Load Next Story