یوم سوگ مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ثقافتی تقاریب ملتوی

شہر قائد میں مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ مشاعرے اور نجی محافل بھی منعقد نہ ہوسکیں

جیل حکام نے بھی سٹی کورٹ 160کے قریب قیدیوں کو پیشی کیلیے بھیجا،تاہم پولیس افسران و گواہوں کی عدم حاضری سے مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی میں جمعہ کو یوم سوگ کے باعث ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہوئے۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات کو رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل کیخلاف تین روز سوگ کے اعلان کے بعد جمعہ کو ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کراچی کے پانچوں اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں معمول کے مطابق حاضری کم تھی جیل حکام نے بھی سٹی کورٹ 160کے قریب قیدیوں کو پیشی کیلیے بھیجا،تاہم پولیس افسران و گواہوں کی عدم حاضری سے مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

دریں اثنا فنکاروں نے تمام شوٹنگز ملتوی کردیں، شہر قائد میں تمام سینما گھر مکمل بند رہے، آرٹس کونسل کراچی میں تھیٹر ڈرامہ سمیت مزید دو تقاریب ملتوی کردی گئیں، شہر قائد میں مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ مشاعرے اور نجی محافل بھی منعقد نہ ہوسکیں ،فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی منظر امام کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔
Load Next Story