سرد موسم بیماریوں سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ماہرین

اس موسم میں گھر کے تیار کردہ سوپ، یخنی سمیت دیگر گرم مشروبات اور خشک میوہ جات صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں

ماہرین نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم شروع ہوتے ہی بچوں میں نمونیہ کا مرض شدت اختیارکررہا ہے۔ فوٹو: فائل

ایک بار پھرسرد ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا ، سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس موسم میںگھر کے تیار کردہ سوپ، یخنی سمیت دیگر گرم مشروبات مفید ہوتے ہیں، خشک میوہ جات صحت کیلیے بہترین ہوتے ہیں، سرد موسم میں وہ مائیں جو اپنے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کراتی ہیں انھیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، ماؤں کو چاہیے کہ وہ ٹھنڈے پانی سے بچیں کیونکہ ٹھنڈے پانی میںکام کرنے سے نزلہ، زکام ، کھانسی سے طبی مسا ئل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے اثرات نومولود پر بھی مرتب ہوتے ہیں، ماؤں کواپنی خوراک بھی بہترین رکھنی چاہیے تاکہ ماں اور بچے کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے۔


ماہرین طب کا کہنا تھا کہ سردموسم میں بچوں کے سرکوڈھانپ کررکھا جائے اورگرم کپڑے پہنائے جائیں، غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیںکیونکہ سرد ہوائیں بچوںکو فوری متاثرکردیتی ہیں جس سے بچہ سردی کے موسم میں بیمارہوجاتا ہے ،انھوں نے بتایا کہ اسکول جانے والے بچوں کو صبح کے اوقات میں انڈے اورایک گلاس دودھ دینا چاہیے اور رات میںگھر کی تیارکردہ یخنی بھی دینا انتہائی مفید ہوتی ہیں۔


انھوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ کرانے والی مائیں بھی سرد موسم میں اپنی خوراک پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ ماؤں کی خوراک بہترہوگی تو بچے کی صحت بھی اچھی رہے گی ،انھوں نے کہا کہ ماں کو بھی سرد موسم میں انڈے، یخنی اور سبزیوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ سردموسم میں معمولی سی غفلت سے نوزائیدہ، نومولود اور چھوٹی عمر کے بچوں کو شدید صحت کے مسائل لاحق ہوجاتے ہیں جس سے بچوں کی نشوونما پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ اس موسم میں گرم کپڑوں اور سرکوڈھانپ کررکھنا چاہیے۔


اس موسم میں نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے کے مسائل شدت اختیار کرتے ہیں جبکہ چھوٹے بچے نمونیہ کے مرض کا شکار ہوجاتے ہیں ، ماہرین نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم شروع ہوتے ہی بچوں میں نمونیہ کا مرض شدت اختیارکررہا ہے۔
Load Next Story