آفیشلز سے ٹکٹ واپس لے کر شائقین کو بیچ دیے گئے
فوجیوں اورطلباکی مدد لینے کے باوجودبھی کئی کھیلوں میں تماشائیوں کے درمیان خلا رہا
NEW DEHLI:
لندن گیمز کے آرگنائزرز نے مقابلوں میں خالی نشستیں پرُ کرنے کیلیے آفیشلز سے اعزازی ٹکٹ واپس لے کر شائقین کو بیچ دیے، فوجیوں اور طلبا کی مدد حاصل کرنے کے باوجود پیر کو بھی کئی کھیلوں میں تماشائیوں کے درمیان خلا دیکھنے کو ملا، ادھر ایئر رائفل ایونٹ میں خالی جگہوں کو ایسے بھرا گیا کہ ٹکٹ ہولڈرز تک کو اندر جانے کی جگہ نہ ملی۔
تفصیلات کے مطابق لندن گیمز کے آرگنائزرز نے ایونٹس کے دوران خالی نشستوں کو بھرنے کیلیے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں، اتوار کو جب ٹکٹ سے محروم رہنے والے شائقین کی جانب سے خالی وینیوز کو دیکھ کو غصے کا اظہار کیا گیا تو آرگنائزرز نے توجیہہ پیش کی کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، اسپانسرز اور صحافیوں کو اعزازی ٹکٹ دیے گئے تھے مگر وہ نہیں آئے،
اب آرگنائزرز نے اعتراضات سے بچنے کیلیے 3 ہزار آفیشلز سے ٹکٹیں واپس لے کر شائقین کو فروخت کردی ہیں، اس بارے میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے انٹرنیشنل فیڈریشنز سے بات کی اور مختلف کھیلوں کیلیے آفیشلز کو دی گئی 3 ہزار ٹکٹیں واپس لینے میں کامیاب رہے انھیں گذشتہ رات فروخت کیلیے پیش کیا گیا وہ سب ٹکٹیںفروخت بھی ہوگئیں، ان میں جمناسٹک مقابلوں کی 600، بیچ والی بال کی 700 اور سوئمنگ کی 100 سے زائد ٹکٹیں بھی شامل تھیں۔
انتظامیہ نے ٹی وی پر نظر آنے والی خالی نشستوں کو سیکیورٹی پر مامور فوجیوں اور طلباء سے بھرنے کی کوشش کی مگر پیر کو بھی ویٹ لفٹنگ، والی بال اور شمشیرزنی کے مقابلوں میں تماشائیوں کے درمیان کافی خلا دیکھنے کو ملا۔ ادھر بوکھلاہٹ میں انتظامیہ نے مینز 10 میٹر ایئر رائفل کوالیفائنگ ایونٹ میں نشستوں کو ایسا بھرا کہ جن کے پاس ٹکٹیں تھیں وہ باہر کھڑے حیرت سے منہ تکتے رہ گئے، درجنوں ٹکٹ ہولڈرز کو وینیو فل ہونے کی وجہ سے اندر ہی نہیں جانے دیا گیا۔