کرس گیل ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
کرس گیل نے سب سے زیادہ 736 چھکے اور 764 چوکے لگانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
کرس گیل نے یہ کارنامہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے گجرات لائنز کے خلاف میچ میں سرانجام دیا۔ کرس گیل کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 سنچریز اور 60 نصف سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ ٹی 20 کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 175 ناٹ آﺅٹ کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں :کرس گیل کا نیا روپ
مختصر فارمیٹ کی تیزترین ففٹی میں وہ بھارت کے یووراج سنگھ کے شراکت دار ہیں دونوں نے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنا رکھی ہے۔ سب سے زیادہ 736 چھکے اور 764 چوکے لگانے کا اعزاز بھی انہوں نے اپنے نام کر رکھا ہے۔