ایوارڈزتعلقات پرنہیں معیارپردیے جائیں صبا قمر

تالیاں بجانے والی اداکارہ ہوں نہ ہی لکس اسٹائل ایوارڈ ز میں شرکت کروں گی، صبا

تالیاں بجانے والی اداکارہ ہوں نہ ہی لکس اسٹائل ایوارڈ ز میں شرکت کروں گی، صبا۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈزکا حصہ بن کر مطمئن نہیں ہوتی، کسی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ اس بات کے خلاف ہوں جس کے پیش نظر کئی عرصہ سے من پسند افراد کو اعزازت سے نوازا جارہا ہے اوراداکاری کے ذریعہ خود کا لوہا منوانے والوں کو نظراندازکیا جارہا ہے۔


اداکارہ نے کہا کہ میں ایسے ماحول میں بہترمحسوس نہیں کرتی اس لیے ایوارڈ میں شرکت نہیں کررہی کیونکہ زندگی اور وقت دونوں قیمتی ہیں، میں اسے چڑیا گھر کا بندر بن کر ضائع نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2004 سے انڈسٹری کا حصہ ہوں، ایوارڈز معیار دیکھتے ہوئے دینا چاہیے نہ کہ فنکار کے رعب و تعلقات کو دیکھتے ہوئے، میں نے بہت محنت کی ہے میں تالیاں بجانے والی اداکارہ نہیں ہوں ۔

مجھے لکس اسٹائل ایواردز میں جاکر اچھا نہیں لگتا ، میں صرف اس کا اظہار کررہی ہوں، میں ان لوگوں کے لیے بول رہی ہوں جن کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جاتا ، مجھے آج تک ایوارڈ نہیں ملا، کیا میں یا دیگر اچھا کام نہیں کرتے؟ ایوارڈز کے معیار کا تعین کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے کیونکہ انڈسٹری میں جو چند خاص کو نوازنے کی روایت ہے اس سے نئے آنے والوں کے حوصلے پست ہوں گے۔
Load Next Story