کانگو کے فٹبالرز کی افریقی نیشنز کپ سے قبل ہڑتال
معاوضوں کے معاملے پر احتجاج جاری،کوچ نے بھی استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی۔
کانگو کے فٹبالرز معاوضوں کے معاملے پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
انھوں نے افریقی نیشنز کپ کے سلسلے میں ٹریننگ سے بھی انکار کر دیا،کوچ کلاڈی لی روئے نے جنوبی افریقہ میں شیڈول ایونٹ کے موقع پر استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے،اس بارے میں یواین سرمائے سے چلنے والے ریڈیو اوکاپی نے جمعے کو اطلاع دی تھی جس کی حکام نے تصدیق نہیں کی،کھلاڑیوں نے دوسرے دن بھی ٹریننگ کا بائیکاٹ کیا، یہ تمام ٹورنامنٹ کی مجوزہ بونس ادائیگیوں پر احتجاج کررہے ہیں۔کوچ لی روئے نے جمعرات کو بتایا تھا کہ کھلاڑیوں نے انتظامی معاملات کی بدنظمی پر ہڑتال کررکھی ہے لیکن جمعے کو انھوں نے کسی کال کا بھی جواب نہیں دیا۔
کانگو کی ٹیم رقم کے مسئلے پر تنازع کے باوجود پورٹ الزبتھ پہنچ چکی اور اپنا پہلا گروپ بی میچ اتوار کو گھانا کے خلاف کھیلے گی،کھلاڑیوں نے سرکاری فوٹو سیشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے، مشرق وسطی میں لے روئے کی جانب سے آرگنائز کیے گئے ٹریننگ کیمپ میں وقت پر پہنچنے اور ویزے کے حصول میں بھی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، یاد رہے کہ64سالہ کوچ کی رہنمائی میں کیمرون نے1988 میں ٹائٹل جیتا تھا۔