بھارت آئی سی سی سے جون تک بگ تھری کو نہ چھیڑنے کا مطالبہ کرے گا
اس بارے میں غور رواں ماہ کی آئی سی سی میٹنگ کے نتیجے پر منحصر ہے، ذرائع
KARACHI:
بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے جون تک بگ تھری کو نہ چھیڑنے کا مطالبہ کرے گا، اس بارے میں فیصلہ بی سی سی آئی کے خصوصی عام اجلاس میں کیا گیا، بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ چوہدری بھارتی موقف رواں ماہ آئی سی سی میٹنگ میں پیش کریں گے۔
وہ استدعا کریں گے کہ بگ تھری کا مقرر کردہ ریونیو فارمولا جون میں شیڈول کونسل کی سالانہ میٹنگ تک برقرار رکھا جائے۔ چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کے بارے میں امیتابھ چوہدری نے بظاہر تو کہاکہ اس کا جواب کوئی شاعر یا فلاسفر دے سکتا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں غور رواں ماہ کی آئی سی سی میٹنگ کے نتیجے پر منحصر ہے۔
بورڈ ممبران کی اکثریت ایسے کسی اقدام کے حق میں نہیں، نہ ہی وہ این سری نواسن گروپ کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر عمل کرنے کے حامی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز دہلی میں ہونے والے بی سی سی آئی عام اجلاس میں تامل ناڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔