پاناما کیس میں ہوسکتا ہے کل کوئی معجزہ ہوجائے خورشید شاہ
سپریم کورٹ کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی، خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیر سے نظر آتا ہے کہ ججز ڈبل مائنڈڈ تھے جب کہ ہو سکتا ہے کل کوئی معجزہ ہوجائے۔
پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما ایک مضبوط کیس ہے جس میں ہر ثبوت موجود ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ریاست کو مضبوط بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی، فیصلے میں تاخیر سے نظر آتا ہے کہ فاضل ججز بھی ڈبل مائنڈڈ تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنایا جائے گا
خورشید شاہ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے متعلق ماضی کی تاریخ کو دیکھیں تو میری سوچ بالکل صاف اور واضح ہے لیکن ہوسکتا ہے کوئی معجزہ ہوجائے، جسٹس منیر سے انوارالحق تک سپریم کورٹ کے فیصلوں پر جو ردعمل آیا وہ حالات اور تھے جب کہ آج دنیا بہت چھوٹی ہوگئی ہے یہاں اب نہ کچھ چھپ سکتا اور نہ ہی کوئی چیز چھپائی جاسکتی۔