سیکیورٹی گارڈ نے افغان بچوں کی موت کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے برطانوی فوجی پر تھوک دیا

ISLAMABAD:
اولمپکس کے تیراندازی مقابلے کے دوران پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے برطانوی فوجی کو بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے اس پر تھوک دیا، یہ واقعہ اٹلی اور امریکا کے درمیان تیراندازی مقابلے کے دوران پیش آیا،
سیکیورٹی فرم جی 4 ایس کا ورکر افغان جنگ میں حصہ لینے والے فوجی پر کافی دیر تک چلاتا بھی رہا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی نسل کے گارڈ نے فوجی پر کافی دیر لعن طعن کی اور اسے افغانستان میں بچوں کی موت کا ذمہ دارقرار دیا۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی مگر گارڈ تو غصے میں آپے سے باہر ہورہا تھا،
اس نے نہ صرف فوجی کی جانب تھوکا بلکہ اس کو چلاچلا کر بچوں کا قاتل قرار دیتا رہا، اس پورے واقعے کے دوران فوجی خاموش کھڑا رہا بعد میں گارڈ کو اس کے ساتھ وہاں سے ہٹا لیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے کوئی کرمنل چارجز عائد نہیں کیے گئے تاہم جی 4 ایس نے تصدیق کی کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، فرم کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے ایک آفیسر کی فوجی کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کردی ہیں،
ہم اس قسم کا رویہ برداشت نہیں کرسکتے اس گارڈ کے خلاف مناسب ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔