آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال

پاکستان ایران سے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سربراہ پاک فوج

پاکستان ایران سے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت سمیت دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/photos/a.1656988187931962.1073741828.1656878391276275/1706156439681803/?type=3"]

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیر سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مفاد میں تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
Load Next Story