پاناما کیس میں وزیراعظم سرخرو ہوں گے مریم اورنگزیب
خان صاحب اب جھوٹے الزامات اور كھوٹے دلائل كا وقت ختم ہو چكا اس لیے آج 2 بجے تك كا انتظار كریں، وزیر مملکت
وزیر مملكت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف سرخرو ہوں گے كیونكہ ان كے پیچھے 20 كروڑ عوام كی خدمت، دعائیں اور اعتماد ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام كو پاناما كا نہیں بلكہ وزیراعظم نوازشریف كی قیادت میں ہونے والی ملكی ترقی و خوشحالی كا انتظار ہے اسی لیے چكوال میں عوام نے پاكستان مسلم لیگ (ن) كو سرخرو كیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ كو اپوزیشن كی ساری جماعتوں كے ساتھ مك مكا كركے الیكشن ہارنے پر مبارك ہو، پاكستان كی عوام نے چكوال میں ہمیشہ كی طرح وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد كا فیصلہ سنا دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب آپ نے پچھلے 4 سال میں آئینی و قانونی اداروں كی تضحیك، لوگوں كی پگڑیاں اچھالنے، گالی دینے اور انتشار پھیلانے كے علاوہ كچھ نہیں كیا، آپ كو صرف پاناما كا انتظار ہے، خان صاحب اب جھوٹے الزامات اور كھوٹے دلائل كا وقت ختم ہو چكا اس لیے آج 2 بجے تك كا انتظار كریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہے، وزیراعظم
وزیر مملكت كا كہنا تھا كہ تحریك انصاف كے چیرمین عمران خان نے اپنے كاركنوں كو انتشار، فساد اور جھوٹ سكھایا ہے اور اسی وجہ سے مردان جیسے واقعات بھی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف سرخرو ہوں گے كیونكہ ان كے پیچھے 20 كروڑ عوام كی خدمت، دعائیں اور اعتماد ہے، خان صاحب عوام كی عدالت نے كشمیرالیكشن، گلگت بلتستان، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات سمیت حالیہ چكوال میں ہونے والے الیكشن میں بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔