وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کوسپریم کورٹ جانے سے روک دیا

وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو شاہراہ دستور پر آنے سے بھی منع کردیا

وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو شاہراہ دستور پر آنے سے بھی منع کردیا۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کوپاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے لیگی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہ آئیں، وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو شاہراہ دستور پر آنے سے بھی منع کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پانامہ پیپرز کے ٹیکس چوروں کیلئے جیل تیار


دوسری جانب پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور ریڈ زون میں عام افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کے لئے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 15 رہنماؤں کو پاسزجاری کئے ہیں جب کہ شیخ رشید نے 18 افراد کے لئے پاسز کی درخواست کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہے، وزیراعظم

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج دوپہر 2 بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا اوراس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔
Load Next Story