باڑہ میں قتل ہونیوالوں کے لواحقین کے مطالبات منظورکیے جائیں عمران

لاشوں سمیت دھرنا دینے والوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال بربریت کی بدترین مثال ہے

وقت آگیا ہے کہ قبائلی بھائیوں کیساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ باڑہ میں مارے جانیوالے افراد کے لواحقین کے مطالبات فوراً منطور کیے جائیں، لاشوں سمیت دھرنا دینے والوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی پھینکنا بربریت کی بدترین مثال ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنما اسد قیصر کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے باڑہ واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باڑہ میں مارے جانیوالوں کے لواحقین کے مطالبات فوری منظور کیے جائیں۔




عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قبائلی بھائیوں کیساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں اور افہام و تفہیم کا راستہ اپنایا جائے۔دریں اثناء عمران خان آج ہفتہ کو سہ پہر تین بجے دن اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میںایک اہم پریس کانفرنس کرینگے۔
Load Next Story