لکس ایوارڈ کا میلہ فہد ماہرہ اور فلم ایکٹر ان لاء کے نام

فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘سال کی بہترین، فہد مصطفیٰ بہترین اداکار اور ماہرہ خان کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا

فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘سال کی بہترین، فہد مصطفیٰ بہترین اداکار اور ماہرہ خان کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا

16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا میلہ اداکار فہد مصطفیٰ اور ان کی فلم ''ایکٹر ان لاء'' کے نام رہا جس نے بہترین فلم، ہدایتکار اور اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ ماہرہ خان کو فلم''ہومن جہاں'' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔



پاکستان شوبز انڈسٹری کے رنگا رنگ 16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کی میزبانی کے فرائض پہلی بار معروف گلوکار عاطف اسلم نے سرانجام دیئے جن کے منفرد انداز نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔



لکس اسٹائل ایوارڈز میں فلم ''ایکٹر ان لا''3 کیٹیگریز میں ایوارڈ لے اڑی جس نے جہاں سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ لیا وہیں بہترین اداکار اور ہدایت کاری کے شعبے میں بھی میدان مار لیا جس کے تحت فہد مصطفیٰ کو بہترین اداکار اور نبیل قریشی کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اداکاراؤں میں ماہرہ خان ایوارڈ کا اُجلا ستارہ بنیں جنہیں فلم ''ہومن جہاں'' میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ دیا گیا۔




ڈرامہ کیٹیگری میں ڈرامہ سیریل ''اڈاری'' کے لیے فرحت اشتیاق بہترین مصنف، بہترین اداکاری حسن خان اور بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ احتشام الدین کے نام رہا جب کہ ڈرامہ سیریل ''من مائل'' میں اداکاری پر مایاعلی بہترین اداکارہ قرار پائیں اور بہترین ٹی وی پلے کا ایوارڈ ''دل لگی'' نے لیا۔



لکس اسٹائل ایوارڈ میں شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ''میرا سلطان'' کے اداکار خالد ارگنج کو انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈ دیا گیا جسے وصول کرنے کے لیے وہ خودت قریب میں موجود تھے جب کہ تقریب میں اداکار عمران عباس نے نصرت فتح علی خان کی گیت ''کسے دا یار نہ بچھڑے'' پر پرفارم کرکے دنیا سے گزر جانے والے اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Load Next Story