میرے بھانجے کو قتل کیا گیا ہےکامران کےماموں کا الزام
کامران کی کمر،گردن پر تشدد کےنشانات ہیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔مامون کامران فیصل
رینٹل پاورکیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھانجے کو قتل کیا گیا ہے۔
کامران فیصل کی میت آج ان کے آبائی شہر میاں چنوں پہنچا دی گئی جہاں ان کی تدفین کی جائے گی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران فیصل کے ماموں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھانجے نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے کہ کیونکہ کامران کی کمراور گردن پر تشدد کے نشانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایکسپریس نیوزکوملنےوالی دستاویزات کےمطابق کامران فیصل نے 13 نومبر 2012 کوڈی جی نیب کوایک خط لکھا تھا ، جس میں کامران فیصل نےکہا کہ وہ رینٹل پاورجیسےمیگا اسکینڈل کوحل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،اس لیے یہ تفتیش ان سےواپس لےکرکسی اعلیٰ افسرکودے دی جائے تاہم کامران فیصل کی موت کی وجہ جاننے کےلیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر امتیاز ، ڈاکٹر جاوید ،ڈاکٹر تنویر ، ڈاکٹرافتخار اورڈاکٹر بیگ شامل ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ پیش کردی ہے جو آج جاری کی جائے گی۔