بھارت میں گرمی کی شدید لہر سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے

ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45درجہ سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔

عوام کوصبح11سے شام 4بجے تک غیرضروری طور پر باہرنہ نکلنے کی ہدایت۔ فوٹو: نیٹ

بھارت میں گرمی کی شدید لہرکے باعث 37 افراد جاں بحق ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گرمی کی شدیدلہرکے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گرمی کی شدت کے باعث جنوبی ریاست تلنگانہ میں37افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز پنجاب ہریانہ چندی گڑھ اوردہلی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑی جس کے بعد عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے لیکر شام 4بجے تک غیر ضروری طور پر باہرنکلنے سے گریز کریں۔
Load Next Story