عمران خان آج قومی اسمبلی میں بھی وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے
عمران خان قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز کو خراج تحسین بھی پیش کریں گے، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس میں بھی وزیراعظم نواز شریف سے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات تک عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں وہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز کو خراج تحسین بھی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے فیصلے تک وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے، عمران خان
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا جو 2 ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی اور وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز اس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر لگے الزامات کی وضاحت کریں گے۔