پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان
کاروبار کے آغاز پر پہلے سیشن میں 750 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
پاناماکیس کے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے اور آج اسٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں 750 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاناما کیس کے فیصلے کے صرف20 منٹ بعد ہی انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جب کہ آج جب ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز ہوا تو پہلے سیشن میں بھی تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 750 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں میوچل فنڈز اور انسٹیٹیوشنز کا کردار اہم رہا، اسی وجہ سے بینکنگ، انرجی اور سیمنٹ سمیت زیادہ تر شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ آج بھی ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 553 پر ٹریڈ کرتا رہا اور پہلے پہلے سیشن میں تقریبا 18 کروڑ شیئرزکا کاروبار ہوا۔