لاہور پولیس کا شہر کی تمام حساس عمارتوں کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ

اب تک شہر کی 5 ہزار سے زائد حساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کرلیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

اب تک شہر کی 5 ہزار سے زائد حساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کرلیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز، فوٹو؛ فائل

MULTAN:
پولیس نے شہر بھر کی حساس عمارتوں کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب تک شہر کی 5 ہزار سے زائد حساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کرلیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ پولیس نے شہر كی 5 ہزار سے زائدحساس عمارتوں كو جیو ٹیگ كر لیا، جیو ٹیگ كی جانے والی تمام حساس عمارتوں كی معلومات حاصل كر لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اوپس روم كا منصوبہ تكمیل كو پہنچا تو سوچا گیا كہ اسے شہر كی تمام حساس عمارتوں كو جیو ٹیگ كیا جائے تاكہ ان كو مختلف كٹیگریز میں تقسیم كركے بہتر حفاظت كی جاسكے جس مقصد كے لیے تمام ایس ایچ اوز كو حكم دیا گیا كہ اپنے تھانہ جات كے علاقوں میں تمام عمارتوں جن میں بنك ، ہوٹل ،فیكٹری، فلنگ اسٹیشن، سركاری دفاتر ،اسپتال ،ماركیٹس، مذہبی، ریسٹورینٹ، اسكول، پاركس اور سیاسی دفاتر ہیں تمام كی تفصیلات فراہم كی جائیں جس پر قلیل عرصہ میں ان تمام مقامات میں سے حساس عمارات كوجیو ٹیگ كرنے كا سلسلہ شروع كیا گیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ حساس مقامات كو جیو ٹیگ كرنے سے ایك تو ہر عمارت كی سیكیورٹی آڈٹ كی تازہ ترین معلومات كہ اس میں كتنے گارڈز، كیمرے، وینٹیج پوائنٹس اور واك تھرو گیٹس وغیرہ ہیں كی معلومات حاصل ہوگئیں۔

''ایكسپریس'' سے گفتگو كرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدر اشر ف كا كہنا تھا كہ كہ لاہور پولیس شہریوں كی جان ومال كے تحفظ كی خاطر تمام تر وسائل بروئے كار لارہی ہے اوروہ ہر اقدام اٹھا رہی ہے جس كے ذریعے اس شہر اور شہریوں كو محفوظ بنایا جاسكے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام حساس عمارات كو جیو ٹیگ كرلیا جائے گا جہاں روزانہ كی بنیاد پر اینڈائیڈ فون ایپ كے ذریعے حفاظتی انتظامات كا جائزہ لے كر اندراج كیا جائے گا جس كو اعلیٰ پولیس افسران براہ راست دیكھ سكیں گے۔
Load Next Story