کنگنا کو اذان سے والہانہ محبت
اپنی فلم کی لکھنؤ میں شوٹنگ کے دوران جب بھی اذان کی آواز آتی تھی تو اس میں محو ہوجاتی تھی، کنگنا
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جواپنے خیالات کا اظہارکرنے میں ذرا بھی نہیں گھبراتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ذاتی طورپرانہیں اذان بہت زیادہ پسند ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے ایک تقریب کے دوران گلوکارسونونگم کے اذان کے بارے میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی اورکے حوالے سے تو کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں لیکن مجھے ذاتی طورپراذان بہت پسند ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پریانکا کو اذان سے سکون ملتا ہے
اداکارہ نے کہا کہ جب وہ اپنی فلم 'تنوویڈزمنوریٹرنس' کی لکھنؤمیں شوٹنگ کررہی تھیں تواس وقت جب بھی انہیں اذان کی آوازآتی تھی تو وہ اس میں محو ہوجاتی تھیں کیونکہ انہیں اذان بہت زیادہ پسند ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مذہب یا کسی بھی چیز کے حوالے سے وہ بس اپنی ہی رائے دے سکتی ہیں کسی اورکے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سونو نگم کی اذان سے متعلق توہین آمیز ٹویٹس
کنگنا نے کہا کہ مجھے مسجد، مندراورچرچ جانا بہت پسند ہے جب کہ میں کرسمس بھی مناتی ہوں، سونو نگم نے جو بھی کہا کہ وہ ان کی اپنی رائے تھی جس کو لے کر زیادہ بات نہیں کرنا چاہیئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سلمان خان کی اذان کے احترام والی ویڈیو وائرل ہوگئی
واضح رہے کہ سونونگم نے گزشتہ دنوں اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں لیکن پھر بھی انہیں اذان کی آواز سے صبح جاگنا پڑتا ہے اورپتہ نہیں بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی۔