سپریم کورٹ کے فیصلے سے ن لیگ کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے نعیم الحق
انشاء اللہ 60 روزبعد سپریم کورٹ متفقہ طور پر نواز شریف پر بددیانتی اور خیانت کی مہر ثبت کرے گی، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پرسپریم کورٹ کے فیصلے سے ن لیگ کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے۔
اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف نے وزیروں اور ن لیگی کارکنان کے ساتھ بہت زیادتی کی، بیچارے وزیروں کو بتایا جاتا رہا کہ میاں صاحب کا تو پاناما میں نام ہی نہیں، انہیں دلاسے دیے جاتے رہے کہ نواز شریف کے خلاف ثبوتوں کی حیثیت "ردی اور پکوڑوں کے کاغذ" سے زیادہ نہیں، مریم اورنگزیب اور ن لیگ کو شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے یوں رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمے کا پہنچنا فطری ہے، مریم بی بی اور ان کی جماعت کو پہنچنے والے شدید ترین نفسیاتی صدمے کے بعد ان سے ہمیں پوری ہمدردی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قوم کوبتایا کہ نوازشریف اور ان کی اولاد کی خوش قسمتی کے پیچھے انتہائی سلیقے سے کی گئی چوری کارفرما ہے، مستقبل کے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سینئر ترین جج صاحب نے نواز شریف کو فوراً نااہل قرار دینے کا حکم سنایا، سپریم کورٹ کے بنچ نے متفقہ طور پر عمران خان کا موٴقف اورپیشکردہ تمام ثبوتوں کو قبول بھی کیا اور فیصلہ بھی سنایا، سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد بھی ان بیچاروں سے جھوٹ بولا گیا اورمٹھایاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئیں، انشاء اللہ 60 روز بعد سپریم کورٹ متفقہ طور پر نواز شریف پر بددیانتی اور خیانت کی مہرثبت کرے گی۔