سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
سندھ رینجرز کے اختیارات 16 اپریل 2017 کو ختم ہوگئے تھے
PESHAWAR:
سندھ کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت سندھ کا بینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ شاہد پرویز نے صوبے میں رینجرز کے فرائض اور کردار کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل کے مشورے پررینجرزکا معاملہ کابینہ لایاہوں جب کہ رینجرزنے عسکری ونگز، بھتہ خوروں اورٹارگٹ کلرزکے خلاف اچھاکام کیا ہے اور ٹارگٹڈ آپریشن نے کراچی میں اچھے نتائج دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز سندھ میں 1989سے ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کو تعینات کیا اور رینجرز8 اگست 2016 سے آرٹیکل 147 کے تحت تعینات ہے جو 19 جولائی 2017 تک تعینات رہےگی جب کہ 2010 میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 4 کے تحت اختیارات دیئے گئے، اس ایکٹ کے تحت رینجرز کو 90 روز کے لیے اختیارات تفویض کیے جاتے ہیں جس کے بعد صوبائی کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی اور پولیس کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ سندھ رینجرز کے اختیارات 16 اپریل 2017 کو ختم ہوگئے تھے لیکن وزیر اعلیٰ سندھ نے اختیارات کی مدت میں توسیع سے متعلق محکمہ داخلہ کی سمری پر دستخط نہیں کیے تھے۔