عمران خان روتے اور وزیراعظم سرخرو ہوتے رہیں گے مریم اورنگزیب
عمران خان رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں، وزیر مملکت
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کس منہ سے جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں اور وہ رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کس منہ سے جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں، عمران خان رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ تو عمران خان کو شرم آتی ہے اور نہ ہی کوئی ہدایت، عمران خان آپ روتے رہیں گے اور وزیراعظم اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اور سپریم کورٹ سے جواب ملنے کے بعد بھی آپ کا منہ بند نہیں ہوا، پانچوں ججوں نے آپ کو جھوٹا اور آپ کی عرضی کو مسترد کر دیا، عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے جب کہ وزیراعظم کی قسمت میں لوگوں کی خدمت ہے اورعمران خان کی قسمت میں رونا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کرپشن کے خاتمے کا علم پیپلزپارٹی نے اٹھایا جو قیامت کی نشانی ہے
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عوام کے امتحان کا سامنا 2018 میں کرنا پڑے گا، وہ دوسروں پر بہتان بازی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، جس شخص پر آپ انگلی اٹھا رہے ہیں وہ تین نسلوں کا جواب دے رہا ہے اور آپ سے جواب مانگا جائے تو رونا اور گالی دینا شروع کر دیتے ہیں، خان صاحب جو زہر اگلتے ہیں عوام اور آئندہ نسلیں ان سے اس کا بدلہ لیں گی۔