کامونکی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

فیروز والا میں بھی کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے

آسیہ اپنے بچوں کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی کہ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

محلہ سلامت پورہ میں شدید بارش کے باعث بوسید مکان کی چھت گرنے سے خاتون، 2 بچوں اور والدہ سمیت جاں بحق ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید بارش کے باعث کامونکی کے محلہ سلامت پورہ میں ارشد کی بیٹی آسیہ اپنے تین بچوں کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی اور اور گزشتہ رات یہ لوگ ایک کمرے میں سو رہے تھے کہ خستہ حال ہونے کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے ارشد کی بیوی، بیٹی آسیہ اور دو بچے ذیشان اور سلمان جاں بحق ہو گئے جب کہ ارشد اور اس کی ایک نواسی زخمی ہو گئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 4 بچے جاں بحق

اس کے علاوہ ایک دوسرے واقعہ میں فیروز والا کی رحمان سٹی سوسائٹی میں زیر تعمیر گھر میں کام کرتے ہوئے مزدوروں کو بجلی کی کھلی تاروں سے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story