جیالے اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے نوکریاں بیچنے کا الزام

ضلع حیدرآباد کے لیے 9 سو میں سے تعلقہ دیہی کو صرف 86 ملازمتیں دی گئیں‘ترقیاتی کاموں میں بھی نظر انداز کرنے کا الزام۔

جیلیں کاٹنے والے کارکن آج بھی دربدر ہیں‘منتخب نمائندے ضلعی قیادت سے بات کرناگوارا نہیں کرتے روشن سولنگی ‘تحقیقات کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

کھپانہ موری میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب کے دوران پیپلز پارٹی کے عہدیداران اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، مختلف عہدیداران اور رکن قومی اسمبلی پر نوکریاں فروخت کرنے کے الزامات۔

پیپلز پارٹی ضلع حیدراباد کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری روشن سولنگی نے کہا کے5 سالہ دور میں حکومت نے نوکریوں اور ترقیاتی کاموں میں تعلقہ حیدرآباد کے عوام کو نظر انداز کیا ہے، ضلع حیدرآباد کو ملنے والی 900 نوکریوں میں سے تعلقہ حیدرآباد کوصرف 85 ملازمتیں دی ہیں جو سراسر ناانصافی ہے جبکہ تعلقہ حیدرآبادکے ترقیاتی کاموں کے فنڈزکو دیگر اضلاع میں استعمال کیاگیا جسکے ذمے دار ضلعی صدرزاہد بھرگڑی، امان اللہ سیال اور میر فتح تالپور ہیں۔




انھوں نے کہا کہ مجھ پر نوکریاں فروخت کرنے کا الزام غلط ہے۔ یونین کونسل حاجی ساون خان گوپانگ کے صدر اسلم مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے فیصل آباد کے سنیئر جیالوں کو نوکریاں دینے کے بجائے ایجنٹ کے ہاتھوں فروخت کر دیں، پیپلز پارٹی کے کارکنان آج بھی دربدر ہیں، علاقوں کے منتخب نمائندے ضلعی قیادت سے بات کرنے کیلیے بھی تیار ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ نوکریاں فروخت کرنے والے اور ترقیاتی فنڈز میں غبن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story